اپر چترالونٹر اسپورٹس

ہائی کمشنر کینیڈا کا انوائرمنٹل اکیڈمی بونی کا دورہ

پاکستان میں تعینات کینڈا کے ہائی کمیشنر نے بونی اپر چترال میں موجود انوائرمنٹل اکیڈمی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا۔

 


بونی(نمائندہ چمرکھن ؛ سرفراز) پاکستان میں تعینات کینڈا کے ہائی کمیشنر نے بونی اپر چترال میں موجود انوائرمنٹل اکیڈمی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا۔

مہمانوں نے اکیڈمی کے پارلیمنٹ میں خصوصی شرکت بھی کی۔ اکیڈمی کے سی ای او آصف مراد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اکیڈیمی سٹوڈنٹس کی طرف سے مہمانوں کو اکیڈیمی میں ہونے والے مختلف اسپورٹس کے حوالے سے پریزنٹیشن دیا گیا اور جنگلات کی کٹائی کے عنوان سے پینٹنگ کا مقابلہ بھی کرایا گیا۔

بعد میں مہمانوں نے اکیڈمی کی آئس ہاکی ٹیم کے ساتھ آئس ہاکی میچ میں حصہ لیا۔ کمشنر نےاپنے خطاب میں کھیلوں کے فروغ اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے انوائرمنٹل اکیڈیمی کے کاوشوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ انوائرمنٹل اکیڈیمی بونی کی آئس ہاکی ٹیم گزشتہ دنوں ہنزہ میں ہونے والے نیشنل ونٹر گیمز میں چترال کی نمائیندگی کر چکہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button