اپر چترالتعلیم

آل پرائمری ٹیچرز ایسوسیش اپر چترال کی ہنگامی اجلاس اور مذمتی قرار داد۔

بونی (ذاکر زخمی )گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پرائمری سکول اساتذہ پر بدترین تشدد پر اساتذہ کی حق میں اپر چترال پرائمری سکول کے اساتذہ ہنگامی اجلاس منعقد کرکے مذمتی قرار داد کے ذریعے حکومت خیبرپختونخوا کی اساتذہ پراس تشدد کو ظالمانہ اقدام قرار دی ۔اس سلسلے آج مردانہ سکول کے اساتذہ کرام اپر چترال بونی میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومتی کاروائی کو بزدلانہ اور شرم ناک حرکت سے تعبیر کرکے احتجاج ریکارڈ کرائے۔

آج کے اس اجلاس میں چیرمین اگیگا قاری احمد علی نے بھی شرکت کی اور پرائمری اساتذہ کے ساتھ یک جہتی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔پرائمری سکول اساتذہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں صوبائی قیادت کے ہدایت کے مطابق احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ضرورت پڑنے پر خواتین اساتذہ کو بھی احتجاج میں شامل کرنے کی دھمکی دے دی۔

Advertisement
Back to top button