اپر چتراللاسپورونٹر اسپورٹس

وادی لاسپور میں آیس ہاکی کا انعقاد

لوکل کونسل اپر چھترار ہرچین لاسپور میں لوکل کونسل ،آغا خان یوتھ اسپورٹ بورڈ، اور علاقے کے لوگوں کی تعاون سے آیس ہاکی ونٹر گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا،

#نمانیدہ چمرکھن اپر چھترار لاسپورہرچین

لوکل کونسل اپر چھترار ہرچین لاسپور میں لوکل کونسل ،آغا خان یوتھ اسپورٹ بورڈ، اور علاقے کے لوگوں کی تعاون سے آیس ہاکی ونٹر گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس شاندار ایونٹ میں کینیڈین ہائی کمشنروینڈے گیلمور بطور مہماں خصوصی تھی۔آیس ہاکی گیمز پندرہ دن پہلے شروع ہوئے تھے ،اس ایونٹ میں وادی لاسپور کے کل ۱۵ ٹیموں نے حصہ لیا، آیس ہاکی جیسے شاندار ونٹر گیم کو فروع دینے کے لئے آیئر ماشل شاہد ندیم نے اس گیم میں استعمال ہونے تمام گیمزکٹس مفت میں فراہم کئے تھے۔جبکہ انیمواریمنٹل اکیڈمی بونی اپر چھترارکے چیف آصف بطور کوچ آیس ہاکی علاقے کے بچوں کو مفت میں تربیت فراہم کر رہے تھے۔اس پروگرام کو باقاعدہ تربیت دینے میں پرذیڈننٹ ریجنل کونسل اپر چھترار امیتاز عالم نے کلیدی کردار کیا ہے۔

اس سے پہلے وادی لاسپور کے عوام نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہو ئےپرذیڈننٹ لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ کی سربراہی میں شاندار اور منفرد انداز میں مہمان خصوصی کا کھوار ثقافت کے عین مطابق استقبال کیا،سب سے پہلے صدر لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ نے مہماں خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور کو چھتراری ٹوپی پہنائی اور علاقے کے جغرافیائی اور سیاحتی اہمیت پر مہمان خصوصی کو جامع انداز میں بریفینگ دی،اس موقع پر صدر نامندار لوکل کونسل راجہ ذوالفقار علی شاہ نے شنددور پاس اور بشقار گول،پھرگرام گول،ریژون گول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تاریخی داروں کی اہمیت کے حوالے سے بھی مہماں خصوصی کو اگاہ کیا۔

علاقے کے لوگوں نے مہمانو ں کے استقبال کے واسطے ثقافتی شوکا انعقاد کیا اس شو میں روایتی لوگ گیت اور معروف ثقافتی ڈانس پھستک کا شاندار مظاہرہ کیا،اس موقع پر بوایئز اسکاوٹ، گرلز اسکاوٹ ،اور علاقے کے معتبرات اور نوجوانوں نے اپنے بہتریں خدمات پیش کئے۔جبکہ اسٹیج سکرٹیری کے فرایض نوجوان اسکالر اکبر حسین سر انجام دے رہے تھے۔

آیس ہاکی ایونٹ کے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں مہماں خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور نے علاقے کے لوگوں کا ان کی شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا ، اور اس منفرداور شاندار و کامیاب ایونٹ مفعقد کرنے لوکل کونسل اور ریجنل کونسل کے پورٹفلیو کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مہماں خصوصی نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے، جہاں نوجوانوں کو اس طرح کے صحت مند مواقع فراہم کئے تو وہ معاشرہ سماجی برایئوں سے پاک ہو تا ہے۔ونٹر گیمز کی شروعات سے اس علاقے میں سیاحت کو مزید فروع دینگے،جس علاقے اور جس ملک کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا جب سیاحت کو فروع ملے گا تو یقین سیاح اس علاقے کا رخ کرینگے،اس وقت یاد رکھنا اپنے صاف وسھترے ماحول کو اسی انداز میں صاف رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے بہتر میعار زندگی کے لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا وقت کیا اہم ضرورت ہے۔


اس موقع پر مہماں خصوصی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ہم وقت کیساتھ ماحول و سیاحت کے حوالے سے اس علاقے میں کا م کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی نے بچوں آئیس ہاکی کے حوالے خود برفینگ بھی دی اور خود بھی آیئس ہاکی میں حصہ لیا

پروگرام کے آخر میں صدر لوکل کونسل نے اس سردی کے موسم میں اس لحاظ سے کامیاب و شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر ان تما م لوگوں ،بوئیز اسکاوٹ ،گرلز اسکاوٹ ،والینٹیرز، کا شکریہ ادا کیا ۔اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح ایونٹ کو مزید کامیاب بنانے میں علاقے کے عوام اور نوجوان اپنا مثبت کردار ادا کرنیگے۔

چمرکھن گروپ اس شاندار ایونٹ کی کامیابی پر راجہ ذولفقار علی شاہ اور ان کی تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔چھترار کے سیاحتی مقام شندور کے دامن میں واقع لاسپور میں اس نوعیت کی ونٹر گیمز کی انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروع ملے گا۔اور نوجوان نسل کو ایک صحت مند معاشرہ ملے گا۔

یاد رہے راجہ ذولفقار علی شاہ ایک محترک نوجوان ہے وہ محکمہ تعلیم میں بطور اے ڈی آو اسپورٹ اپنے بہتر یں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ ایک شوشل ورکر بھی ہے۔

چمرکھن گروپ آپ کی بہتریں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button