اپر چترالتورکھوکورونا وائرسلاسپور

یارخون اور لاسپور کی عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا ویکسینیشن سنٹر بی ایچ یو لاسپور اور بی ایچ یو بریپ میں کھولا جائے۔ ظہیر الدین

یارخون اور لاسپور کی عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا ویکسینیشن سنٹر بی ایچ یو لاسپور اور بی ایچ یو بریپ میں کھولا جائے۔ ظہیر الدین

اپر چترال کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت حاکم ظہیر الدین نے چمرکھن ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یارخون اور لاسپور کی عوام کے مشکلات کو مدنظر کرتے ہوئے کرونا ویکسینیشن سنٹر بی ایچ یو بریپ اور لاسپور میں کھولا جائے۔ 

ریجنل ہیلتھ سنٹر مستوج میں عملے کی شدید کمی کی وجہ سے بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں رش ہونے کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل کرانے اور سماجی فاصلے رکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ریجنل ہیلتھ سنٹر میں عملے کی کمی کیوجہ سے یارخون سے درجوں بزرگ بغیر ویکسینیشن کے واپس لوٹ آئیے۔

 

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت کے اہلکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ویکسینیشن سنٹر مستوج میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ ویکسینیشن سنٹر میں رش ہونے کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ یقینی ہے۔ 

لہذا ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ صحت اپر چترال بزرگ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام یارخون اور لاسپور کے الگ الگ ویکسینیشن سنٹر کا بندوست کیا جائے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button