اپر چترالخبریں

دو مہینے بعد گودام میراگرام نمبر 2 یارخون میں گندم کی سپلائی، اسٹاک کم اور عوام ذیادہ، محکمہ خوراک ہوش کے ناخن لیں! صدیق الاعظم

دو مہینے بعد گودام میراگرام نمبر 2 یارخون میں گندم کی سپلائی، اسٹاک کم اور عوام ذیادہ، محکمہ خوراک ہوش کے ناخن لیں! صدیق الاعظم

   صدر پی ٹی آئی وی سی میراگرام نمبر 2 صدیق الاعظم نے محکمہ خوراک خیبرپختونخواہ اور چترال میں محکمے کے اعلیٰ حکام کو متوجہ و متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً دو مہینے بعد میراگرام نمبر 2 میں واقع گودام میں آج عوام کو گندم کی سپلائی دی جا رہی ہے لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ پردان سے لے کر یوکوم تک تقریباً ڈھائی ہزار گھرانوں کے بنے اس گودام میں اس وقت ٹوٹل اسٹاک 150 بوری گندم موجود ہیں جبکہ صرف میراگرام میں تین سو گھرانے ہیں۔ جس تعداد میں لوگ گودام کے باہر جمع ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ اسٹاک انتہائی قلیل ہیں اور دو مہینوں سے ذیادہ سپلائی کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو اگر گندم نہ ملا تو خدانخواستہ لڑائی جھگڑے کی نوبت بھی پیش آ سکتی ہے۔ 

   محکمہ خوراک کے ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں اتنے بڑے علاقے اور اتنی ذیادہ آبادی کےلئے دو مہینے بعد انتہائی قلیل تعداد میں گندم کی سپلائی مسئلے کا حل نہیں بلکہ جڑ ہے۔ محکمہ یا تو اسٹاک ذیادہ کر دے یا پھر کم وقت میں سپلائی ڈپو دے دیا کریں۔

Advertisement
Back to top button