خبریںکورونا وائرس

خیبرپختونخوا میں شام 6 بجے مارکیٹیں اور شاپنگ مال کرنے کا فیصلہ ، نو ٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں شام 6 بجے مارکیٹیں اور شاپنگ مال بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری۔
کرونا وائرس کی تیاری لہر میں شدت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے شام چھ بجے مارکیٹیں اور شاپنگ مال بند کرنے کا فیصلہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔
البتہ میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
اس کے علاوہ مساجد میں تراویح کھلے مقام پہ ادا کی جائیں گی، ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی جبکہ ریسٹورینٹس افطاری سے رات بارہ بجے تک آؤٹ ڈور، ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری کےلئے کھلے رہیں گے۔جبکہ سینما، مزار اور پبلک پارکس مکمل بند ہوں گے البتہ پارکس میں واکنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔نجی اور سرکاری دفترات میں پچاس فیصد حاضری ہوگی۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button