ونٹر اسپورٹس

درجنوں غیر ملکی کھلاڑی اور سیاح چترال پہنچ گئے۔

چترال کی خوبصورت وادی مداکلشٹ میں جاری ہندوکش اسنو فیسٹیول میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور کھلاڑی شریک ہوئے ہیں

چمرکھن (ویب ڈیسک): چترال کی خوبصورت وادی مداکلشٹ میں جاری ہندوکش اسنو فیسٹیول میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور کھلاڑی شریک ہوئے ہیں۔ سیاحوں میں پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر گیلمور وینڈی اور سمیت حکومتِ کینڈا کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

گلمور نے اس موقع پر صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔ کینیڈا کے ہائی کمیشنر نے چترال کے لوگوں کی امن پسندی اور خصوصاً بچوں میں موجود صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انھوں نے اس فیسٹول سمیت چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی بھی کرائی۔

فیسٹیول کے دوسرے روز یعنی اتوار کو غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت تقریباً 500 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ فیسٹول کا انعقاد حکومتِ خیبرپختونخوا کی سرپرستی، ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی میزبانی اور بی جان کے تعاون سے کیا گیا ہے۔فیسٹول میں اسنو سے متعلق مختلف کھیلوں سمیت مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جارہا ہے۔

فیسٹول کی کامیابی سے جہاں دنیا بھر سے مزیر سیاح چترال آنے کے لئے تیار ہونگے وہیں دنیا میں پاکستان کا بھی مثبت چہرہ عیان ہوگا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button