اپر چترالخبریںلوئیر چترال

چترال میں موبائل براڈ بینڈ سروس کیلئے کنٹریکٹ منظور

نیوز ڈیسک(چمرکھن) چترال میں موبائل براڈ بینڈ سروس کیلئے کنٹریکٹ منظورکیا گیا ہے۔ 1.3 ارب روپے کا کنٹریکٹ "دی یونیورسل سروس فنڈ" کی طرف سے ٹیلی نار کو دیدیا گیا

نیوز ڈیسک(چمرکھن) چترال میں موبائل براڈ بینڈ سروس کیلئے کنٹریکٹ منظورکیا گیا ہے۔ 1.3 ارب روپے کا کنٹریکٹ "دی یونیورسل سروس فنڈ” کی طرف سے ٹیلی نار کو دیدیا گیا جس کے تحت چترال اور اپر اور لوئر دیر کے اضلاع میں تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ سروس کا اجرا کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کنٹریکٹ پر دستخط ہونے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق اور وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری سمیت یو ایس ایف اور ٹیلی نار کے سربراہان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے اس قدم کو علاقے میں آئی ٹی کے شعبے کیساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا جبکہ یو ایس ایف کے سربراہ حارث محمود کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے علاقے کے 0.7 ملین صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button