اپر چترالخبریںکالم نگارونٹر اسپورٹس

آپرچترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام دو روزہ ونٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

بونی (ذاکر زخمی ) افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہرالاسلام تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں معاون خصوصی وزیر زادہ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر برائے اقلیتی امور، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، مختلف کھیلوں میں اپنا لوہا منوانے والے کھیلاڑی اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد فیسٹول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ایونٹس میں سکینگ، سکیٹنگ، پراگلائڈنگ، روایاتی کھیل اور کلچرل شو شامل تھے۔ مہمانوں اور تماشائیوں نے ایونٹ کو بھرپور انجوائے کئے۔

Advertisement
Back to top button