اپر چترالخبریںسماجی

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپر چترال کے زیر اہتمام فائر ووڈ الاؤنس / فائر ووڈ چارجرز کو ختم کرنے کے سرکاری ملازمین کا احتجاج۔

(ذاکرمحمدزخمی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام آج بتاریخ 4جنوری بروزمنگل فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف اپرچترال کے تمام ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چیرمین اگیگا محترم جناب قاری احمدعلی صاحب اپرچترال کے ہیڈکواٹر بونی میں منعقد ہوا۔

اس احتجاجی مظاہرہ سے تمام اداروں کے نمایندگان نے خطاب کیا اور اس ظالمانہ نوٹفیکیشن کو مسترد کیا گیا اور حکومت وقت کو یہ باور کرایا گیااگریہ ظالمانہ نوٹفیکیشن واپس نہیں کیا گیا تو تمام ملازمین آنے والےبلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ کرینگے۔

اوریہ احتجاجی مظاہرے جاری رہنگے اورتمام ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے
احتجاجی مظاہرےکےبعدبونی چوک سے ڈی سی آفس تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی۔

ڈسی سی صاحب کی غیرموجودگی میں اے سی تورکہو/موڑکہو محترم جناب ربنواز صاحب کو قراداپیش کیا گیااےسی صاحب نے مظاہرین کویقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالاتک پہنچائنگے جس کے بعد یہ پرامن احتجاجی ریلی اپنے اختتام کو پہنچا

Advertisement
Back to top button