اپر چترالتعلیمخبریں

گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کانفرنس کا انقعاد

 

بونی (ذاکر زخمی )  محکمہ تعلیم صوبائی حکومت ،اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی ہدایت پر امام الانبیآ کی ولادت با سعادت کے حوالے سے سکول ہذا میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔اس مبارک و پر نور محفل کی مہمان خصوصی محمدعلی ڈپٹی کمشنر اپر چترال وصدرمحفل ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن تھے ۔ پروگرام میں دیگر مہمانان گرامی کے علاوہ سکول ہذا کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔آغاز کلام الہی کی تلاوت سے شروع ہوئی پھر حمد باری تعالی پیش کی گئی۔ طلباء وطالبات نے حضور ﷺ کی شان میں نعت اور سیرت پاک کے حوالے سے تقاریر پیش کئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پروگرام کے اندر دو تین مرتبہ تلاوت پیش کیئں گئے۔ ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر نے تلاوت ،نعت ،اور تقریر پیش کرنے والوں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کردیا ۔

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال ،صدرمحفل ایم پی اے اور سکول ہذا کے محترم پرنسپل نے سیرت کا احاطہ کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیاہزاروں درودو سلام اس شاہ عالی کی ذات اقدس پرجس نے چند سالہ حیات عارضی میں اہل عالم کے تمام اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیا اور نور عرفان وہدایت کی تجلیات بکھیر کر سارے جہاں کو منور کردیا۔ اس پرنور محفل کی کمپرنگ استادحیدر علی خان نے کی۔

Advertisement
Back to top button