صحتلٹکوہلوئیر چترال

خواتین میں چھاتی کی کینسر کی تشخیص اور علاج کے سلسلے میں لانس نائیک حضرت الدین شہید فری میموگرافی کیمپ کا باقاعدہ آغاز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گرم چشمہ میں ہوگیا۔

    اپر و لوئر چترال کے دور دراز علاقوں میں خواتین میں کینسر کی تشخیص اور علاج کےلئے امریکہ میں مقیم روزیمن شاہ انکی اہلیہ نگہت شاہ صاحبہ کے تعاون اور چترال اسکاؤٹس و ضلعی انتظامیہ کی اشتراک سے منعقد ہونے والے فری میموگرافی کیمپ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گرم چشمہ میں ہو چکا ہے۔

کیمپ میں کینسر کیئر ہسپتال لاہور کے ماہرین کی زیر نگرانی چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین جنہوں نے خود کو رجسٹرڈ کروائیں ہیں، کی میموگرافی ٹیسٹ کی جا رہی ہیں۔

 

شہید لانس نائیک حضرت الدین فری میموگرافی کیمپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نوید الرحمٰن کے مطابق ان کے پاس سو سے زائد خواتین نے خود کو رجسٹرڈ کروائی ہیں اور کیمپ کے پہلے روز میں تقریباً 39 خواتین کا ٹیسٹ کیا گیا۔ تین روزہ کیمپ یکم اگست دوپہر چار بجے تک  ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ میں اختتام پزیر ہوگا ۔

اس کے فری میموگرافی کیمپس کے ماہرین اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں شہید صوبیدار ظفر مراد کیمپس کا انعقاد ہوگا۔ لہذٰا وہ تمام خواتین جو رجسٹرڈ ہیں وہ میموگرافی کیمپ میں جاکر اپنا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ یہ نادر موقع ہے کہ میموگرافی جیسی مہنگی سہولت مفت میں فراہم کی جا رہی ہے لہٰذا اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button