خبریںخواتین کا صفحہصحتلٹکوہلوئیر چترال

فری میموگرافی کیمپ گرم چشمہ لٹکوہ میں 30 جولائی تا یکم اگست بمقام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گرم چشمہ میں انقعاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نوید الرحمٰن

کینسر کئیر ہسپتال کی جانب سے مفت میمو گرافی  Breast X-ray ) اسی مہینے 30 جولائی کو بمقام تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال گرم چشمہ میں شروع ہو رہا ہے۔اس حوالے سے THQ ہسپتال گرم چشمہ کے ڈاکٹر نوید رحمن صاحب جو کہ اس پروگرام کا فوکل پرسن بھی ہے۔چمرکھن گروپ جو کینسر کئیر پروگرام کا میڈیا پارٹنر بھی ہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر نوید چمرکھن سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگوکرتے ہوۓ خوشی کا اظہار کیا ہے کہ چمرکھن گروپ نے اس پروگرام کامیابی بنانے کے واسطے شروع سے ہی شاندار شوشل مبلائیزشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لئے ہم مکمل تیاری کر چکے ہیں۔ابھی تک ہمارے پاس 100 سے زیادہ خواتین رجسڑرڈ ہو چکے ہیں جبکہ ہمارا ہدف 90 کا تھا۔اور مزید خواتین بھی رجسٹریشن کروارہی ہیں جو ایک خوش آئیند عمل ہے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانا یقین ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے۔یہ ایک زرین موقع ہے اس موقعے فائدہ اٹھائیں۔

یاد رہے یہ مفت میمو گرافی کا پروگرام چترال سے تعلق رکھنے والے خاندان روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت شاہ صاحبہ کی بہتریں کاوشوں کا ثمر ہے۔

یہ پروگرام چترال کے دونوں اضلاع میں منعقد کیا جاۓ گا جسکی تفصیل بھی موجود ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button