خبریںخواتین کا صفحہصحت

شہید اسامہ وڑائچ کیمپ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ایک سو سترہ (117) خواتین کی میموگرافی ٹسٹ مکمل کرنے کے بعد ٹیم گرم چشمہ روانہ

چترال (نمائندہ چمرکھن) چترال میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کےلئے مفت میموگرافی ٹیسٹ کے سلسلے میں کیمپس کے انعقاد کےلئے لوئر چترال ڈی ایچ کیو میں منعقدہ کیمپ کے اخری دن میں 117  خواتین کی میموگرافی ٹسٹ مکمل ہوگئیں۔
کینسر کئیر ہسپتال لاہور کے ماہرین ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کیمپ مکمل کرنے کے بعد گرم چشمہ روانہ ہوگئے ہیں ۔

دوسرا کیمپ لانس نائیک حضرت الدین شہید کے نام پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ میں رکھا گیا ہے۔ جو 30 جولائی سے یکم اگست تک جاری رہے گا۔

واضح رہے فری میموگرافی کیمپ چترال کے فخر سپوت روزیمن شاہ اور انکی اہلیہ نگہت اکبر شاہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
چمرکھن ڈاٹ کام امریکہ میں مقیم چترالی خاندان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button