چترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہدروشصحتلوئیر چترال

دروش میں منعقدہ کرنل مراد مفت میموگرافی کیمپ میں دوسرے روز معائنے کے لیے آنے والی خواتین کی تعداد میں حوصلہ افزا اصافہ۔ پروفیسر آریشہ زمان

   چترال میں خواتین کےلئے کینسر کیئر ہسپتال کے ماہرین کی جانب سے میموگرافی کیمپس کے سلسلے میں دروش میں منعقدہ کرنل مراد کیمپ کے دوسرے روز بڑھی تعداد میں خواتین ٹیسٹ کےلئے آئی ہیں۔ کیمپ کے انچارج پروفیسر آریشہ زمان نے اس حوالے سے نمائندہ چمرکھن عتیق عالم کو بتایا کہ پہلے روز کی تعداد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے جو حدف مقرر کی تھی آج تعداد اس سے بڑھ کر ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے کہ خواتین اس موقع سے فائدہ اٹھاناچاہتی ہیں۔

بمبوریت اور نواحی وادیوں کی خواتین کی سہولت کےلئے کرنل مراد کیمپ دروش کا دورانیہ پانچ دن تک کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کی خواتین بھی دروش آ کر اپنے معائنے کو یقینی بنائیں۔ چونکہ موبائل لیبارٹری جس گاڑی میں قائم ہے اس کا کیلاش وادیوں میں جانا ممکن نہیں اس لئے دروش میں کیمپ کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا تاکہ وہاں کی خواتین محروم نہ رہے۔

ہ

   یاد رہے کرنل مراد کیمپ 13 اگست تک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش میں جاری رہے گا

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button