چترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہخودکشیشوبز

بافیلو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2021 میں فلم ” دریا کے اس پار ” کو بی آئی ایف ایف باؤنڈری بریکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

‎بافیلو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2021 میں فلم” دریا کے اس پر” کو بی آئی ایف ایف باؤنڈری بریکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔‎امریکی شہر بافیلو میں بافیلو فلم فیسٹیول 2021 میں فلم "دریا کے اس پار ” کو بیف باؤنڈری بیرکیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

‎امریکہ شہر بافیلو میں گزشتہ دنوں بافیلو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2021 کی پررونق تقریب بافیلو میں منقعد ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کئی نمائشی فلم پیش کی گئیں۔ امریکہ میں مقیم چترال کی قابل فخر بیٹی نگہت اکبر شاہ کی پیشکش فلم "دریا کے اس پار” کو سال کی بہترین مختصر فلم ” بیف باؤنڈری بریکر ایوارڈ ” کے ایوارڈ سے گیا۔

‎اس فلم میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر اور لوئیر چترال میں نفسیاتی مسائل بالخصوص خواتین کے ذہنی مسائل اور اُن سے جنم پذیرصورت حال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

‎بافیلو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول2021 میں دنیا بھر سے 200 سے زائد فلمیں مدمقابل تھیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم "دریا کے اس پار” انٹرنشنل لیول کی بڑی بڑی فلموں کی صف میں ممتاز بنائی بلکہ بیسٹ فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

‎فلم کے پروڈیوسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلم پروڈکشن کا یہ ان کا پہلا تجربہ تھا اللہ کا شکر ہے کہ پہلا تجربہ ہونے کے باوجود ہماری اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر توقع سے بڑھ کر بے پناہ پزیرائی ہوئی ہے۔ اس میں جہاں اہل ِ چترال کے لیے فخر کی بات ہے وہاں پورے پاکستان کے لیے بھی خوشی کا مقام ہے۔

‎فلم کی پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ڈائریکٹر شعیب سلطان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کا تیار کردہ فلم امریکن میکسیکن اور انڈیین فلموں کی فہرست میں جگہ بنا پائی ہے۔

Advertisement
Back to top button