اپر چترالچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہخودکشیصحتلوئیر چترالمستوج

ہوپ H.O.P.E فاؤنڈیشن کو چترال میں مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے کام کرنے کے لیے این او سی مل گیا، معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مصباح خان نگہت اکبر شاہ کی اشتراک سے ذہنی و نفسیاتی مرض پر کام کریں گی۔

ہوپ H.O.P.E فاؤنڈیشن کو چترال میں مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے کام کرنے کےلئے این او سی مل گیا، معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مصباح خان نگہت اکبر شاہ کی اشتراک سے ذہنی و نفسیاتی مرض پر کام کریں گی۔

سی ای او ہوپ فاؤنڈیشن ڈاکٹر مصباح خان اور سی ای او چمرکھن شجاعت علی بہادر   

(چمرکھن خصوصی رپورٹ) ذہنی دباؤ اور نفسیاتی امراض پہ کام کرنے والی معروف سائیکالوجسٹ اور محقق ڈاکٹر مصباح خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوپHumanitarian Optimism Psychosocial Education (H.O.P.E) کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چترال میں نفسیاتی امراض پہ کام کرنے کےلئے این او سی مل گیا، جس کےلئے ڈاکٹر مصباح نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈکٹر مصباح خان کی آرگنائزیشن نگہت اکبر شاہ کے ساتھ باہمی اشتراک سے جولائی کے آخری یا اگست کے پہلے ہفتے تک دفتر اور کلینک اسٹبلش کرکے باقاعدہ کام شروع کریں گے۔ اس منصوبے میں چمرکھن گروپ بطور میڈیا پارٹنر ان کے ساتھ کام کرے گا۔ چترال میں اس منصوبے پر کام کےلئے ماہر نفسیات ہائر کرنے کے علاوہ مختلف جگہوں کا دورہ کرکے وہاں سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور ڈاکٹرز کو نفسیاتی و ذہنی مرض کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔ اور نفسیاتی امراض کے علامات پر لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا۔ فیلڈ میں کام کے علاوہ ذہنی مرض میں مبتلا مریضوں کا بلا معاوضہ علاج بھی کیا جائے گا۔ 

چمرکھن اور ہوپ کے مابین میٹینگ     

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام خصوصاً ہسپتالوں کے ایم ایس صاحباں، اپر و لوئر چترال کے ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز سے خصوصی گزارش ہے کہ اس منصوبے پہ کام کے دوران مختلف تھانوں اور دیگر متعلقہ اداروں میں خودکشی و دیگر نفسیاتی امراض کے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنے کے سلسلے میں ہوپ فاؤنڈیشن کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے۔ تاکہ نفسیاتی مرض کے بڑھتے ہوئے شرح کی چترال میں تشخص اور تدارک کو ممکن بنایا جا سکے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button