ٹیکنالوجیچترالیوں کی کامیابیخبریںخواتین کا صفحہشوبز

چترال کی بیٹی نگہت اکبر شاہ کی نئی آنے والی فلم ” گنجل” کا پوسٹر جاری

چترال کی بیٹی نگہت اکبر شاہ نئی آنے والی فلم ” گنجل” کا پوسٹر جاری

چمرکھن (امریکہ) امریکہ میں مقیم چترال کی بیٹی نگہت عالمی شہرت یافتہ فلم پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ کی دوسری فلم "گنجل” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا  ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فلم پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ  کی نئی آنے والی فلم” گنجل” کی پہلی جھلک کو جاری کر دیا گیا ۔فلم میں احمد علی اکبر ، ریشم اور آ منہ الیاس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس فلم کی ہدایتکار شعیب سلطان ہیں ۔

 واضح رہے نگہت اکبر شاہ کی یہ فلم اس عظیم پاکستانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور ہم آپ کو اقبال میسح کی اذیت ناک زندگی اور دردناک موت کی داستان سنائیں گے ۔ اقبال میسح1983میں ضلع شیخوپورہ کے نواحی شہر مریدکے میںایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوا تھا اقبال کی والدہ ایک مقامی کارپٹ فیکٹری میں معمولی سی اجرت پر کام کرتی تھی اور یہی ملازمت اس گھرانے کے گزر بسر کا ذریعہ تھی۔ اقبال کی والدہ نے اسکے بڑے بھائی کی شادی کیلئے600روپے کا قرض ارشد نامی مقامی تاجر سے لے رکھا تھا،جو وہ بیماری کے باعث ادا نہ کرپائی اور بدلے میں اقبال کو فیکٹری مالک کے حوالے کرنا پڑا۔ صرف4سالہ اقبال کارپٹ فیکٹری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہوگیا۔6سال تک کیلئے اقبال دن میں14گھنٹے تک کام کرتا رہا۔ مگر قرض تھا کہ جوں کا توں موجود رہا۔ اتنی چھوٹی سی عمر میں اقبال مسیح نے زندگی کا بدصورت رُخ جھیلنا شروع کیا۔ چونکہ فیکٹری مالک صرف ایک وقت کا کھانا دیتا تھا اور پورا ہفتہ روزانہ14گھنٹے کام کرواتا تھا۔ مگر اقبال کے حوصلے بلند تھے اور ایک دن اس کے ذہن نے بغاوت کو جنم دیا سو وہ1990کو غلامی کی زنجیریں توڑ کر بھاگ نکلا۔ مگر چونکہ فیکٹری مالک اثر و رسوخ والا تھا سو پولیس کو رشوت دیکر جلد ہی اسے گرفتار کرلیا گیا۔ کچھ دن پولیس کی قید میں ٹارچر کروانے کے بعد اسے دوبارہ فیکٹری میں کام کیلئے قید کردیا گیا۔ اس دور میں پاکستان میں کئی فیکٹری، کارخانوں میں بچوں سے کم عمری میں معمولی اجرت پر جبری مشقت کروائی جاتی تھی۔ مگر اقبال کی یہ کوشش رائیگاں گئی اور دوبارہ فیکٹری میں کام کرنا پڑا۔ اب کام کا بوجھ مزید بڑھا یا گیا۔ مگر اقبال تھا کہ غلامی سے نہ صرف خود بلکہ ہزاروں بچوں کو بھی آزاد کروانا چاہتا تھا۔ سال بعد اقبال دوبارہ بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ اس دفعہ خوش قسمتی سے وہ چائلڈ لیبر کیخلاف سرگرم تنظیم کے پاس جا پہنچا جنہوں نے پاکستانی قانون کی روشنی میں غلامی سے نجات دلائی۔ اقبال مسیح نے لاہور کے اپنے جیسے تقریباً3ہزار ننھے مزدور بچوں کو بھی سرمایہ داروں کی قید سے آزاد کیا۔ اقبال مسیح نے10سال کی عمر میں بچوں کی آزادی کی پہلی تحریک کی بنیاد رکھی جس کا نام باؤنڈڈ لیبرلبریشن فرنٹ(BLLF)تھا۔

 

 

 

اقبال مسیح کی فائیل فوٹو

واضح رہے فلم ایک خیالی بائیوپک ہے جو اقبال مسیح کی زندگی پر مبنی ہے

 

 

Advertisement
Back to top button