اپر چترالتورکھودروشصحتلٹکوہلوئیر چترال

کینسر کیئر ہسپتال لاہور نے چترال میں منعقدہ میموگرافی کیمپس کے نتائج شائع کرد یئے ، 53 خواتین میں کینسر کے ابتدائی علامات پائی گئیں۔

کینسر کیئر ہسپتال لاہور نے چترال میں منعقدہ میموگرافی کیمپس کے نتائج شائع کر دئے، 53 خواتین میں کینسر کے ابتدائی علامات پائی گئیں۔

محترمہ نگہت شاہ کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ چترال و چترال اسکاؤٹس کے اشتراک سے کینسر کیئر ہسپتال لاہور نے چترال میں گزشتہ مہینے خواتین میں موجود بریسٹ کینسر کی تشخیص کےلئے میموگرافی کیمپس کا انعقاد کیا تھا۔

جس میں اپر و لوئر چترال سے 523 خواتین کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز کینسر کیئر ہسپتال نے ان ٹیسٹ کے نتائج آفیشلی شائع کر دئے جس کے مطابق 53 خواتین میں کینسر کی ابتدائی علامات پائی گئیں ہیں۔

اس ڈیٹا کے مطابق چترال ٹاؤن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کیمپ میں 21 خواتین، ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کیمپ میں 8 خواتین، ٹی ایچ کیو ہسپتال گرم چشمہ کیمپ میں 8 خواتین جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی کیمپ میں 16 خواتین میں بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات پائی گئیں ہیں۔

جبکہ 208 خواتین کو اسپیشل الٹراساؤنڈ کروانے کا کہا گیا ہے۔اس سلسلے میں ان خواتین سے دوبارہ رابطہ کرکے انہیں اسپیشل الٹراساؤنڈ کےلئے بلایا گیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button