چترالیوں کی کامیابیکاروباری دنیا

میلاو شو گرین اکانومی پروگرام کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ آیاز سمیت متعدد اہم شخصیات کی شرکت۔

اسلام آباد (نمائندہ چمرکھن) ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرین اکانومی اور ہنرمند پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی سمیت متعدد اہم منصوبوں کے تصورات پر مشتمل میلاو شو گرین اکانومی پروگرام کی باضابطہ افتتاحی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر مملکت فرخ حبیب، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ آیاز، میلاو شو مالاکنڈ ریجن کے سربراہ سجاد  زرین، اور برانڈ ایمبیسڈر منصور علی شباب سمیت متعدد اہم شخصیات شریک تھے۔

 

برینڈ ایمبیسیڈر منصور علی شباب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ میلاو شو کا مطلب ملنے کی جگہ ہے، اس کا مقصد اکھٹا کرنا ہے۔ یہ ایک ایسی فورم ہے جہاں مقامی سطح پر تیار شدہ ہر چیز دستیاب ہے۔ پاکستان میں کاروبار کے بین الاقوامی فورمز تو موجود ہیں لیکن مقامی فورمز کا ہونا بھی ضروری ہیں۔ میلاو شو نے چھوٹے دستکاروں اور ہنرمندوں کو اپنی مصنوعات پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ فرخ حبیب نے میلاو شو کے تصورات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف نوجوان کاروبار اور کاروباری مواقع کو فروغ دے رہے ہیں تو دوسری طرف گرین اکانومی کے ذریعے ماحول کو بھی سازگار بنا رہے ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ آیاز نے کہا کہ میلاو شو ایک نیا تصور ہے بے روزگاروں کو روزگار مل رہا ہے اور ماحول دوست کاروباری مواقع بھی بن رہے ہیں۔ انہوں نے سی ای او میلاو شو کو خراج تحسین پیش کیا۔

میلاو شو مالاکنڈ ریجن کے سربراہ سجاد زرین نے بعد ازاں چمرکھن سے گفتگو میں اس منصوبے کے اعراض و مقاصد اور افادیت کے بارے میں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تمام مقامی ہنرمندوں اور ان کی دستکاریوں پہ کام کرتا ہے۔ ہنرمندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ ان کی مصنوعات کی صارفین تک رسائی اور تشہیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ اور جن اضلاع میں میلاو شو کی رسائی ہے وہاں ہم سیاحت کے ساتھ اس منصوبے کو منسلک کر رہے ہیں۔ ان اضلاع میں موجود ہوٹلز اور ریستوران میلاو شو کے ساتھ منسلک ہونا چاہے تو انہیں اپنے ساتھ منسلک کرکے انہیں بھی خدمات فراہم کی جائے گی۔ صارفین اور ہنرمندوں کو ماحول دوست کاروباری مواقع فراہم کرنے کےلئے عام پلاسٹک بیگ کی جگہ دیدہ زیب، دوبارہ قابل استعمال اور واش ایبل شاپنگ بیگ متعارف کرایا گیا ہے اور سامان کی پیکنگ کےلئے معیاری اور ماحول دوست پیکنگ تیار کی گئی ہے۔

مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فی الوقت چترال میں ہمارا دفتر موجود ہے اور مستقبل قریب میں اپر چترال کےلئے بونی، مستوج اور تورکھو جبکہ لوئر چترال میں لوٹ کوہ، دروش، ایون اور بمبوریت میں دفاتر قائم کر رہے ہیں تاکہ میلاو شو کا دائرہ کار پورے چترال میں پھیل جائے اور یہاں کے ہنرمند افراد کے علاوہ سیاحت سے وابستہ افراد اور ہوٹل انڈسٹری کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں کیریم کی طرز پر کار سروس بھی ہمارے منصوبے میں شامل ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button