چترالیوں کی کامیابیخواتین کا صفحہ

چترال کی بیٹی شازیہ اسحاق کا بڑا اعزاز، ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس آفیسر بن گئی۔

چترال کے قابلِ فخر بیٹی، محترمہ شازیہ اسحاق سنٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) برائے سال 2020 -2021 کے تحریری امتحان اور شفوی امتحان میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پولیس سروس آف پاکستان گروپ شامل ہوگئیں۔ شازیہ اسحاق ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو مقابلے کا سب سے بڑا امتحان پاس کرکے اس گروپ کا حصہ بن چکی ہیں۔ 

 شازیہ اسحاق اپر چترال کی خوبصورت سرزمین جنالی کوچ سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی شخصیت رحمت اسحاق کی صاحبزادی ہیں۔ شازیہ اسحاق صاحبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے بیجلرز ان پولیٹیکل سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ 

 انہوں نے تعلیمی سفر کا آغاز پامیر پبلک اسکول بونی سے کی۔ میٹرک اور ایف ایس سی آغاخان ہائیر سکینڈری سکول کوراغ سے امتیازی نمبروں سے کی ہے۔ دوران طالبعلمی آپ ایک قابل اور محنتی طالبہ رہی ہے۔ 

یاد رہے محترمہ شازیہ اسحاق 2019 سے درس وتدریس کے معزز پیشے سے منسلک ہیں۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول رائین تورکھور میں بطور ہیڈ مسٹریس خدمات انجام دے رہی ہیں۔

چمرکھن ڈاٹ کام شازیہ اسحاق اور ان کے خاندان کو اس اہم ترین کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہیں

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button