کھیل

بی جان فٹ بال پریمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ڈی پی او لوئیر چترال سونیا شمروز خان سمیت تمام پارٹنرز کا شکریہ، بی جان انتظامیہ

اسلام آباد میں گزشتہ دنوں بی جان فٹ بال پریمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر بی جان انتظامیہ پریمیر لیگ میں حصہ لینے والے تمام کارکنان، منتظمین، کھلاڑیوں، مہمانوں اور شائقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ دنوں بی جان فٹ بال پریمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر بی جان انتظامیہ پریمیر لیگ میں حصہ لینے والے تمام کارکنان، منتظمین، کھلاڑیوں، مہمانوں اور شائقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اس پریمیئر لیگ کا انعقاد ان تمام پارٹنرز کی تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا۔

اس موقع پر چترال یوتھ فورم خصوصی طور پر شکریے کا مستحق ہے جنکا تعاون پریمیر لیگ کے آغاز سے اختتام تک بی جان انتظامیہ کے ساتھ رہا۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس نے گراؤنڈ فراہم کرکے اس پریمیئر لیگ کے انعقاد کو ممکن بنایا۔

اسکے علاوہ ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز خان صاحبہ کا خصوصی تعاؤن ہمارے شاملِ حال رہا جنہوں نے پریمیر لیگ کیلئے پولیس کا میوزیکل بینڈ فراہم کرکے کھیلوں کے مقابلوں کو چار چاند لگایا۔ بی جان انتظامیہ ڈی پی او اور لوئر چترال پولیس کو بھی انکے تعاون پر خراجِ تحسین یش کرتا ہے۔

ہم ان تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں جو چترال سے اسلام آباد تشریف لاکر پریمیر لیگ میں حصہ لیے۔ بی جان ان تمام خواتین و حضرات کا مشکور ہے جنہوں نے اس دو روزہ پریمیر لیگ کے دوران بڑی تعداد میں اسپورٹس کمپلیکس تشریف لاکر مقابلوں کو رونق بخشی۔ ہمیں امید ہے کہ ان سب کا تعاون آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہے گا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button