فٹ بالکھیل

دو روزہ اسپورٹس گالا 13 فروری کو شروع ہوگا۔ آصف علی تاج

چترال یوتھ فورم اور بی جان کے باہمی اشتراک سے دو روزہ اسپورٹس گالا 13 فروری بروز ہفتہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے

چترال یوتھ فورم اور بی جان کے باہمی اشتراک سے دو روزہ اسپورٹس گالا 13 فروری بروز ہفتہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے، اسپورٹس گالا دو حصوں پر مشتمل ہے جس کا باقاعدہ افتتاح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بروز ہفتہ ہوگا،
پہلے حصے میں اسپورٹس کمپلیکس میں میں روایتی کھیلوں کے علاؤہ فٹبال ، والی بال بیٹمن ٹین اور تمام آؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلے ھونگے۔
چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج چمرکھن ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے چترال یوتھ فورم اور بی جان باھمی اشتراک سے کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال فٹبال کے میچز اسپورٹس کمپلیکس میں دو مختلف گروانڈ میں ہونگے ۔ کھیلوں میں شرکت کےلئے چترال ،پشاور اور گلگت کی سینئرز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔
سینئیرز کے علاؤہ جونیئرز کے 16 ٹیمیں شریک ہوں گے۔
واضح رہے دو روذہ گالا اتوار کی شام ایک رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button