خبریںدروشفٹ بالکھیل

چترال فٹ بال لیگ سیزن تھری اختتام پذیر، چترال سرکار نے ٹائٹل اپنے نام کرلی

چترال(چمرکھن)آئیڈیل کلب دروش کے زیراہتمام چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے چترال میں منعقد ہونے والا قومی سطح کا فٹ بال ایونٹ ”چترال فٹ بال لیگ“ سیزن تھری کا فائنل میچ اتوار کے روز چترال سرکار اور موڑکہو ہائی لینڈرز اپر چترال کے مابین کھیلا گیا۔ اس موقع کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال، سی ای او کوہاٹ سیمنٹ عمر شیخ مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں ایس آر ایس پی کے سی ای او شہزادہ مسعود الملک،ونگ کمانڈر دروش لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا، اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی، چیئرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز، ڈی ایس او چترال امیر زمان سمیت علاقہ کے عمائدین، سول و فوجی حکام شامل تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں شائقین فائنل میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اس موقع پر تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے چترال میں قومی سطح کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں چترال سکاؤٹس ہر قسم تعاؤن فراہم کرے گی۔ انہوں نے آئیڈیل کلب دروش کو اس طر ح کا ایونٹ منعقد کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ اگلے سال چترال فٹ بال لیگ کو مزید پر رونق انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
کوہاٹ سیمنٹ کے سی ای او عمر شیخ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے اس ایونٹ میں شرکت کر کے مجھے بہت زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے، جس لیول کا فٹ بال یہاں دیکھنے کو ملا ہے وہ حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے سلسلے میں انکا ادارہ تعاؤن جاری رکھے گا۔
فٹ بال کا فائنل میچ نہایت دلچسپ اور کانٹے داررہاتاہم میچ کے دوسرے ہاف میں چترال سرکار کی ٹیم نے یکے بعد دیگرے 3 گول کرکے واضح برتری حاصل کی۔ چترال سرکار کے پلیئر شیراز کو مین آف دی ٹورنمنٹ اور فائنل کا مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Advertisement
Back to top button