اپر چترالتاریخ اور ادبکھیللاسپور

شندور فیسٹیول میں کچھ اہم مسئلے

ایم اشفاق

شندور فیسٹیول کا اعلان ہوگیا اس لئے فیسٹیول سے پہلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی توجہ تین اہم ایشوز کی جانب مبذول کروانا چاہوں گا
چونکہ شندور فیسٹیول میں زیادہ لوگ آتے ہیں، صفائی کا کوئی خاص نظام نہیں ہوتا ہے۔ فیسٹیول کے اختتام پر لوگ کوڑا کرکٹ وہاں چھوڑ کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی ہوتی ہے جسے مقامی آبادی کو بھگتنا پڑتا ہے کیونکہ شندور مقامی لوگوں کا چراہ گاہ ہے۔ چھوڑے ہوئے گند کھا کر ان کے مال مویشی ہلاک ہوتے ہیں۔ پچھلے سال لاکھوں روپے کی حساب سے مال مویشی ہلاک ہوگئی تھیں ۔اس لئے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ جشن کے اختتام پر وہاں پڑے کچرا اٹھایا جائے۔
دوسرا اہم مسئلہ شاہی داس نالے کا ہے، وہاں آئے روز سینکڑوں کے حساب سے ٹورسٹ پھنس جاتے ہیں جن میں بچے خواتین شامل ہیں، وہاں قیام و طعام کا نظام بھی موجود نہیں ہے اس لیے ضلع انتظامیہ اپر چترال کو وہاں بروقت کام کریں تاکہ بعد میں سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کے لیے مسئلہ نہ ہو۔
تیسری اور سب سے اہم مسئلہ آفسر شاہی اور خواتین کا ہیں۔ چونکہ اس فیسٹیول میں مقامی خواتین بھی کثیر تعداد میں شرکت کرتیں ہیں ۔ ، بد قسمتی سے مقامی خواتین کے ساتھ ہر سال ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہاں تک ان کو اسٹیج میں بیٹھنے نہیں دیں جاتیں ہیں ان کو گراونڈ سےدور کڑک دھوپ پہ بیٹھائی جاتی ہیں ان کے لئے واشروم تک کا سہولت نہیں ہوتا ہے پ۔ اس کے برعکس، جتنے بھی افسران وہاں آتے ہیں ان کے اور فیملی کے لئے وہاں پوا سسٹم ہوتا ہے۔ کچن واشروم سمیت گرم پانی تک کا سہولت ہوتا ہے۔ ان کے بچوں کو کے لئے بھی اسٹیج پر الگ نشت مہیا کیا جاتا ہے لیکن مقامی لوگوں کو ہٹ کے سامنے سے گزرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ مقامی خواتین کو بھی وہی بیٹھایا جائے جہاں ہمارے دوسرے خاص خواتین مہمانوں کو بیٹھایا جاتا ہیں۔ ان کے لئے بھی خاص فیملی کیمپنگ مختص کیا جائے۔اس کے علاوہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، مقامی لوگوں کو سکیورٹی کے نام پر تنگ کرتے رہتے ہیں، گرونڈ میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ باہر نکلنے نہیں دیا جاتا ہے۔ اس لئے ہم سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک جگہ چیکنگ پوائنٹ ہو جہاں ایک دفعہ مکمل چیکنگ کے بعد دوبارہ عوام تنگ نہ کیا جائے۔
لوکل کمیونٹی نہ مہان ہے نہ میزبان۔

Advertisement
Back to top button