پولوچترالیوں کی کامیابیخبریںکھیل

شکیل احمد ژانہ کی بیماری سے روبہ صحت ہونے کے بعدتمام مداحوں،دوستوں اور رشتہ داروں کا شکریہ

چترال(بیشرحسین آزاد)پولو کھلاڑی شکیل احمد ژانہ زرگراندہ چترال نے بیماری سے روبہ صحت ہونے کے بعد ایک اخباری بیان میں تمام مداحوں،دوستوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شندور میں 8جولائی کو گھوڑے سے گرکرزخمی ہونے سے لیکر چترال اور پشاور کے ہسپتالوں اور گھر میں علاج کے دوران ان کوحوصلہ اور سہارا دیا۔اُنہوں نے گلگت پولو ایسوسی ایشن کے صدر بلبل جان،گلگت کے پولو پلیرز اور سپورٹس افیسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا۔شکیل احمد ژانہ نے چترال کے پولو پلیئرز، شائقین پولو اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن نے مساجد اور مدارس میں میری صحت یابی کیلئے دعائیں کیں یہ آپ سب کی دعاوں کی برکت ہے کہ آج اللہ پاک نے مجھے دوبارہ صحت دی،اللہ پاک آپ سب کو اجرعظیم عطاکرے۔

Advertisement
Back to top button