خبریںفٹ بالکھیل

دوسرا ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ یوم شہدائے پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا چترال پریڈ گراونڈ میں باقاعدہ آغاز ہوا۔

دوسرا ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ یوم شہدائے پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا چترال پریڈ گراونڈ میں باقاعدہ آغاز ہوا۔

افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال چترال میں ہوا, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

افتتاحی تقریب میں ایس۔پی۔انوسٹگیشن محمد ستار خان, ڈسٹرکٹ ایسورٹس آفیسر لوئر چترال عامر زمان, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین کے سرپرست اعلی حاجی حسین احمد, شہداء کے فیملیز, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایف۔اے کابینہ کے ممبران, پولیس افسران ,کھلاڑیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن چترال اور لوئر چترال پولیس کے زیر اہتمام دوسرا شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول پریڈ گراونڈ چترال میں 30 جولائی سے 4 اگست تک کھیلا جائے گا۔

شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہیں۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہے ان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن وامان برقرار ہے ۔ یوم شہداء منانے کا مقصد اپنے شہداء کے عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔:- ڈی۔پی۔او نے اس شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ, ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشین چترال اور سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Back to top button