فٹ بالکھیل

بی جان ہوٹل اور چترال یوتھ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ بی جان فٹبال پریمئر لیگ کا شاندار اختتام

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے بی جان فٹبال پریمئر لیگ کا اختتام آج شام ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہو گیا، پریمئیر لیگ میں فٹبال کے لیے چترال کیکل16ٹیمیں شریک ہوئیں۔



فائنل ریشن ایف سی اور بی جان ایف سی کے مابین کھیلا

 

 گیا، دلچسپ مقابلے کے بعد ریش ایف سی کی ٹیم نے ایک صفر سےٹرافی اپنے نام کی۔

فٹ بال سینئرز میں پشاور ناردن  ایف سی اور یاران ایف سی کی سینئرز ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نارتھن ایف سی سینئرز کی ٹیم نے یاران ایف سی کو دو صفر سے ہرا دیا۔
فٹ بال کے علاوہ چترال کے قدیم روایتی کھیل رسہ کشی "شیمنی ژینگیک ” اور کریم بورڈ کے بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔ گراؤنڈ آئے ہوئے تماشائی ان مقابلوں سے بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔

دورانِ فیسٹیول چترال پولیس کے معروف بینڈ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس سے شائقین اور حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔

دونوں ایونٹس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی اپر چترال کےصدر رحمت غازی صاحب تھے۔

شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر انہوں نے بی جان ہوٹل اور چترال یوتھ فورم کو مبارکباد پیش کیا ۔ بی جان کی جانب سے اصرار صبور صاحب نےتمام مہمانوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا ۔ز

 

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button