تاریخ اور ادب

انجمن ترقی کھوار حلقہ اسلام آباد کا قیام عمل میں لایا گیا

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل لاریب اِن میں جمعرات کے روز انجمن ترقی کھوارحلقہ اسلام آباد کاقیام عمل میں لایاگیا اور ایک سال کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا

 

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل لاریب اِن میں جمعرات کے روز انجمن ترقی کھوارحلقہ اسلام آباد کاقیام عمل میں لایاگیا اور ایک سال کے لیے عبوری کابینہ تشکیل دیا گیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق عبوری کابینہ کی ترتیب اس طرح دی گئی: قاری بزرگ شاہ الازہری سرپرست اعلی، قاضی عنایت جلیل عنبر صدر، شیرزاد علی حیدر سینئرنائب صدر، مولانا عمران احمد نائب صدر، محبوب الرحمن محبوب جنرل سیکرٹری، افسرعلی خان جوائنٹ سیکرٹری، زاہد حسین خراسانی پریس سیکرٹری، اسداللہ بیاد خزانچی اور فرمان الہی آفس سیکرٹری۔


تقریب کی صدارت قاری بزرگ شاہ الازہری نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک صاحب تھے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایف ایل آئی فخرالدین صاحب اور آئی سی موڈ کے کنٹری ریپریزینٹیٹیو محمد اسماعیل صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
نشست کا انعقاد فورم فار لینگویج انیشیٹیوز اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button