تاریخ اور ادبخبریں

انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے وفد کی جی ایم پی ٹی وی پشاور سے ملاقات اور کھوار پروگرام کا اجرا

پشاور(عنایت جلیل عنبر)پاکستان ٹیلیویژن پشاور مرکز کے جنرل مینیجر کہا ہے کہ قومی اور علاقائی نشریات میں پی ٹی وی پشاور کے کردار کو بڑھانا اور اس کی رونقیں دوبالا کرنا میرا مشن ہے جس کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے ایک وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں انجمن ترقی کھوار کے اراکین جناب قاضی عنایت جلیل صاحب ،صدر انجمن رحمان اللہ طوفان صاحب ،سید احمد صاحب،مہربان الہی خنفی صاحب، فضل نعیم صاحب،ابراھیم شاہ طاہر صاحب،عبدالمجید مجروح صاحب،مسرور صاحب،جلیل جلالی صاحب،غفار عاکف صاحب اور ایڈوکیٹ محمد نذیر نے شرکت کی۔ تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور خاص کر کھوار پروگرام میں ان کے کردار کو بہتر بنانے کیلئے مختلف معاملات اورتجاویز پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی وی پشاور کے جنرل منیجرنے کہا کہ پاکستان ٹیلیویڑن محض ایک ٹی وی چینل نہیں بلکہ ایک قومی ادارہ ہے جو ملک کی ثقافتی اور نظریاتی اساس کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک کے بہتر امیج کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھوار پروگرام بھی پی ٹی وی کے اس کردار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلیویڑن پشاور کے جنرل مینیجر کا عہدہ چیلنج سمجھ کر لیا ہے اس مرکز کو عروج پر پہنچانا میری اولین ترجیح ہو گی۔
جی ایم صاحب نے کہا کہ پاکستان ٹیلیویڑن لاہور مرکز مالی مشکلات کے باوجود علاقائی اور قومی سطح پر شمار سے زائد پروگرام پیش کر رہا ہے اور اس مرکز سے بہت جلد کھوار ڈرامہ ٹی وی شو اور مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام شروع ہو رہی ہے۔ ’’۔انہوں نے انجمن ترقی کھوار کے تمام مطالبات منظور فرما دیا اور پی ٹی وی میں نیوز بلیوٹن کے ساتھ تیس منٹ کا مذید پروگرام کرنے کی منظوری دیدی۔

Advertisement
Back to top button