اپر چترالتاریخ اور ادبثقافتمستوج

انجمن ترقی کھوار حلقہ مستوج کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کاانعقاد

انجمن ترقی کھوار حلقہ مستوج کے زیر اہتمام صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ مستوج جان بہادر جانی صاحب کے گھر چپاڑی (ہوندور) میں محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ 

علاقے کے شعراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل مشاعرہ میں اپر چترال کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت عزیز نواز لال بطور خاص مہمان جبکہ معروف ادیب شاعر زار ولی شاہ زاہد صاحب بطور صدر محفل شریک ہوئے۔ مشاعرہ میں ادب و ثقافت شعرو ادب کے شائقینِ کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

محفل مشاعرہ کے صدر زار ولی شاہ زاہد صاحب نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حلقہ مستوج خصوصاً علم و ادب اور شعر و کے ثقافت کے قدر دانوں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کی بستی ہے۔ انہوں نے کہا علم دوستی اور شعرو اوب اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انجمن ہمیشہ سے کوشاں ہے۔

مہماں خصوصی عزیر نواز لال نے اپنے صدارتی خطاب تمام شعراء کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ کھوار زبان کی ترقی کے لئے ہمیشہ سے انجمن ترقی کھوار کا مثالی کردار رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا چترال کی ثقافت میں چپاڑی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ چپاڑی کھوار ادب میں بہترین شاعروں ، فنکاروں ، رقاصاؤں اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے زندہ دلوں کی سرزمین ہے۔ 

بیسویں صدی کے معروف صاحب دیوان شاعر اقبال خان المعروف بپ لال ، چترال کے معروف شاعر مزاحیہ فنکار عبد الستار المعروف چپاڑیو مہتر ، بابائے ستار علی ظہور ، رحمت اکبر رحمت ، زار ولی شاہ زاہد اور خان بہادر جانی جیسے لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے مزید کہا انجمن ترقی کھوار حلقہ مستوج کی جانب سے محفل مشاعرہ کاانعقا د قابل ستائش ہے، ۔

شعراء سلطان الدین سلطان، جنگ بہادر جانی، سید وکیل شاہ شاہد، نیاز علی نیازی، سلطان مراد سفری، سردار عزیز بیدار اور اختر اکبر شاد نے اپنے اشعار اور خوبصورت شاعری سے  حاضرین کو رات دیر گئے تک محظوظ کیا

 

Advertisement
Back to top button