تاریخ اور ادبچترالیوں کی کامیابی

اقبال الدین سحر کے مجموعہ کلام "آرزوئے سحر” کی تقریب رونمائی

چترال (ظہور الحق دانش ) مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے زیرِ انتظام کھوار زبان کے ہمہ جہت شاعر و فنکار اقبال الدین سحر صاحب کے کھوار مجموعہ کلام "آرزوئے سحر” کی تقریب رونمائی آج ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت جناب پروفیسر اسرار الدین صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریٹائرڈ سیکریٹری رحمت غازی صاحب اور مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے سابق اے سی او چترال مفتاح الدین صاحب مدعو تھے۔ کتاب کی رسمِ رونمائی صدرِ محفل، مہمان خصوصی، مہمانِ اعزاز، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی تمغہ امتیاز اور انجمن کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک کے ہاتھوں کرائی گئی۔
تقریب میں جن شخصیات نے اقبال الدین سحر صاحب کی کتاب اور ان کی شخصیت و فن پر تبصرے کیے اُن میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی تمغہ امتیاز، شہزادہ تنویر الملک مرکزی صدر انجمن ترقی کھوار، ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب، محمد افضل جی ایم این سی ایچ ڈی، آفتاب عالم آفتاب چیف پولو کوچ چترال، منصور علی شباب معروف فنکار، میر جہاندار شاہ جہاندار شاعر و گلوکار، مفتاح الدین سابق اے سی او چترال اور رحمت غازی سابق سیکریٹری شامل تھے۔ صاحبِ کتاب اقبال الدین سحر صاحب نے پر وقار تقریبِ رونمائی کے انعقاد پر انجمن ترقی کھوار کا اور تبصروں کے لیے جملہ مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ کھوار زبان معروف فی البدیہہ شاعر عبدالغنی خال دول نے مختلف موضوعات پر فی البدیہہ کلام سنائے اور محفل کو زعفران زار بنا دیا۔
آخر میں صدرِ محفل کے جامع صدارتی خطبے کے بعد تقریب کا اختتام ہوا۔

Advertisement
Back to top button