تاریخ اور ادبثقافتچترالیوں کی کامیابیخبریں

دوبئی کی انٹرنیشنل لائبریری میں چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی

دوبئی میں واقع عرب ممالک کی سب سے بڑی لائبریری "محمد بن راشد لائبریری" میں کھوار اور چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی۔ محترمہ سارہ ہاشوانی کی خصوصی دلچسپی اور قیادت میں آج دوبئی میں موجود

دوبئی (نمائندہ چمرکھن )دوبئی میں واقع عرب ممالک کی سب سے بڑی لائبریری "محمد بن راشد لائبریری” میں کھوار اور چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی۔ محترمہ سارہ ہاشوانی کی خصوصی دلچسپی اور قیادت میں آج دوبئی میں موجود چترال کی نمائندہ شخصیات محمد بن قاسم لائبریری کے لائبریری سروسز کے ایڈوائزر ڈیوڈ جی ہرش سمیت لائبریری کے دوسرے ذمہ دار آفیشلز سے تفصیلی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں حسین نادر جان، منصور علی شباب، سجاد احمد، زار خان اور رحیم اللہ دانش شامل تھے۔ میٹنگ میں حسین نادر جان اور سجاد احمد نے چترالی زبانوں، ثقافتوں، تاریخ اور کھوار ادب و موسیقی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور لائبریری کے لیے پیش کی جانے والی کتابوں کا جامع تعارف پیش کیا۔ لائبریری انتظامیہ نے اس پریزنٹیشن میں غیر معمولی دلچسپی لی، اور چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کو لائبریری کے لیے قبول کیا۔ 

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محمد بن قاسم لائبریری خلیجی ممالک کی سب سے بڑی لائبریری ہے، اور بین الاقوامی طور پر بھی دنیا کی بڑی لائبریریوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ ایسی لائبریری میں چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کے لیے کارنر مہیا کرنا بہت بڑی بات ہے۔ 

انجمن ترقی کھوار چترال کی انتظامیہ اور چترال کے اہلِ علم حضرات نے ایک بین الاقوامی لائبریری کے علمی ذخیرے میں چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کو خصوصی دلچسپی سے شامل کرانے پر محترمہ سارہ ہاشوانی صاحبہ کا دلّی شکریہ ادا کیا ہے۔

چترال کی زبان و ثقافت اور ادب و تاریخ کو بین الاقوامی فورم پر اچھے طریقے سے اجاگر کرنے پر دوبئی میں مقیم فرزندانِ چترال کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Back to top button