تاریخ اور ادبثقافتخبریں

انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کی تقریب حلف برداری ۔

انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کی تقریب حلف برداری ۔

پشاور (چمرکھن ) انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کی حلف برداری تقریب ارکیوز ہال پشاور میں منعقد ہوا سینئر صحافی زولفقار چترالی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب کی صدارت چترال جرنلسٹ فورم کے صدر نادرخواجہ نے کی نومنتخب کابینہ کے ممبران صدر رحمان اللہ طوفان ، کنوینئیر مہربان الہی حنفی ، سینئیر نائب صدر فضل نعیم نعیم ، نائب صدر اول سردارولی شاہ ابرو ، نائب صدر دوم محمد ظفر مسرور ، جنرل سیکرٹری سید ابراہیم شاہ طاہر ، فائنانس سیکرٹری محمد غفار عاکف ، جائنٹ سیکرٹری مجید مجروح ، سیکرٹری اطلاعات محمد نذیر ایڈوکیٹ ، سیکرٹری کلچر عبدالجلیل جلالی ، سیکرٹری منیجمنٹ خیر محمد سہیل شامل ہیں۔ تقریت حلف برداری کے بعد خالد بن ولی مرحوم کی کتاب (ہردی پھت ہردی) کی رونمائی کی گئی اس موقع پر خالد بن ولی کی زندگی اور ان کی ادب کے لئے خدمات پر مقالے پڑھے گئے اور ان کی زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم کی ادب اور انسانیت کے لئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی تقریب سے انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے کی نومنتخب صدر رحمان اللہ طوفان ، سرپرست اعلی عنایت جلیل عنبر ، کنوینئر مہربان الہی حنفی ، سابق صدر انجمن خواجہ سید احمد ، بہار احمد نے خطاب کیا قاری مقصود اور ابراہیم شاہ طاہر نے بھی اس موقع پر اپنے جزبات کا اظہار نظم کے ذریعے کیا نو منتخب صدر رحمان اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھوار زبان کی ترقی اور ترویج کر لئے کوشش کریں گے اور اپنی تمام صلاحیت بروئے کار لائیں گے انہو ں تقریب کے شرکا پر زور دیا کہ وہ کھوار زبان کو اپنے گھروں میں خط و کتابت میں اور برقی پیغامات میں استعما ل کریں تاکہ کھوار زبان کی الفاظ معدوم نہ ہوجائیں تقریب کے اخر میں چترال جرنلسٹ فورم کے صدر نادر خواجہ نے کہا چترالی زبان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے کھوار زبان نہ صرف چترال میں بلکہ گلگت بلتستان اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے چترال زبان کی ترقی اور ترویج میں انجمن ترقی کھوار کی کوشیشیں قابل تعریف ہیں انہوں نے خالد بن ولی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خالد بن ولی ہمارے نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے اپنے کتاب ہردی پھت ہردی میں بھی نوجوانوں کو اعلی اخلاق انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اس محفل سے جانے کے بعد مرحوم کے کتاب کے اشعار سے دی جانے والی پیغام کو اپنے زندگی میں لائیں ۔ اس موقع پر انجمن کے لئے مشاعرہ کا محفل منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Advertisement
Back to top button