تاریخ اور ادبثقافت

انجمن ترقی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے اعزاز میں عشائیہ اور مختصر نشست

چترال (چمرکھن ) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایوب جمالی صاحب کے مختصر دورہ چترال کے موقع پر مرکزی انجمن ترقی کھوار نے کل شام مہراکہ گیسٹ ہاؤس چترال میں اُن کے اعزاز میں عشائیہ اور غیر رسمی نشست کا اہتمام کیا۔

نشست میں انجمن ترقی کھوار کے سینئیر اراکین نے شرکت کی، جن میں جناب ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز)، جناب محمد عرفان عرفان سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن ترقی کھوار، جناب شہزادہ تنویر الملک مرکزی صدر انجمن ترقی کھوار، جناب اقبال الدین سحر، جناب افضل اللہ افضل سابق صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال، جناب شاہجہان اور ظہور الحق دانش مرکزی جنرل سکریٹری انجمن ترقی کھوار شامل تھے۔

مختصر نشست میں کھوار زبان و ادب کے فروغ کی خاطر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس جناب ایوب جمالی صاحب نے کھوار زبان و ادب اور ثقافت کے فروغ کی خاطر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

Advertisement
Back to top button