صحتکورونا وائرس

آغاخان ہیلتھ سروس کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں آئیسولیشن وارڈ تیار !

آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں آئیسولیشن وارڈ تیار!
نمائندہ لوئر چھترار دورش؛

کوروناوائرس کے مرض سے نمٹنےکےلئے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن کی جانب سے تحصیل ہسپتال دورش میں آئیسولیشن وارڈ تیار کرکے محکمہ صحت کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دورش میں ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن کے ریجنل منیجر معراج الدین اور ڈاکٹر ریاض حسین صدر ریجنل کونسل لوئر چترال ،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزادہ حیدرالملک اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اے سی دروش عبدالحق میڈیکل سپرڈنڈنٹ ضیاء المک صدر پرس کلب چترال ظاہر الدین شریک تھے۔ اور آغاخان ہیلتھ سروس کی طرف سے ٹئیکو پروجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فوکل پرسن کوویڈ 19 انور بیگ نے ریجنل مینجر آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن کی موجودگی میں دس کمروں پرمشتمل وارڈ کے لئے ضروری میڈیکل سامان بیڈ کمبل،رضائی،حفاظتی ماسک،N-95 حفاظتی گلاوز سینی ٹائزرز میزائل پمپ اور دوسرے ضروری اشیاء ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے ریجنل مینجر آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن معراج الدین نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے اپر چترال بونی سمیت لٹکوہ کے مقام پر ایمرجینسی ریسپونس سنٹر قائم کیا جاۓ گا۔

کرونا سرگرمیاں
Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button