تعلیملوئیر چترال

جامعہ چترال، مطالبات منظور احتجاج برخاست

جامعہ چترال میں گزشتہ ہفتے سے جاری ملازمین کا پر امن احتجاج آج جناب ڈاکٹر جمیل چترالی صاحب صدر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمیک سٹاف ایسوسی ایشنز کی کامیاب ثالثی اور جناب وائس چانسلر صاحب جامعہ چترال کی طرف سے تمام مطالبات کی منظوری کے بعد برخاست کیا گیا۔

تمام احتجاجی ملازمین سے درخواست ہے کہ کل سے اپنی ڈیوٹیوں کا آغاز کیجیے۔ سارے طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سے جامعہ چترال کے کلاسز جاری شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے لگیں گے۔

جامعہ چترال کے جملہ ملازمین صدر فپواسا جناب ڈاکٹر جمیل احمد چترالی کی بروقت اور کامیاب ثالثی اور محترم وائس چانسلر صاحب کے فراخدلانہ فیصلوں اور یقین دہانی پر آپ کے شکر گزار ہیں۔

احتجاج برخاست کرنے کے حوالے سے تفصیلی پریس ریلیز مفاہمت کے مینٹس آنے کے بعد شائع کی جائے گی۔
ظہور الحق دانش
صدر آل ایمپلائز ایسوسی ایشن
یونیورسٹی آف چترال

Advertisement
Back to top button