تعلیمخبریں

جامعہ چترال کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر نجی اسکالرشپ کا اجرا۔

جامعہ چترال کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی سطح پر نجی اسکالرشپ کا اجرا کیا گیا، جس کی سرپرستی (ایچ او ڈی) انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد "یونیورسٹی آف چترال ڈیپارٹمنٹ آف انگلش” کی سطح پر قابل اور باصلاحیت مگر مالی طور پر کمزور طالب علموں کا سہارا بننا اور حصول علم کے راستے ان کے لیے ہموار کرنا ہے۔

گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف چترال کے آڈیٹوریم میں اس پروگرام کا باضابطہ نقاب کشائی کی گئی جس میں انگلش ڈیپارٹمنٹ سے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی اور اس اقدام کو خوب سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد چترال کے قابل اور باصلاحیت مگر مالی طور پر کمزور طالب علموں کا سہارا بننا ہے اور ان کے لیے حصول علم کے راستے کشادہ کرنا ہے۔ چترال کی طالب علم قابل اور باصلاحیت ہیں مواقع میسر نہ انے کی وجہ سے بہت سارے طالب علم ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم ایسے طالب علموں کو مواقع فراہم کریں گے۔

اس پروگرام کا نام DESSF "ڈیپارٹمنٹ اف انگلش سٹوڈنٹس سپورٹ فنڈ” (Department of English Students Support Fund) رکھا گیا اور اس کے لیے باضابطہ طور پر طالب علموں کی کابینہ تشکیل دی گئی۔
اس کابینہ میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فائنانس، اسسٹنٹ فائنانس، انچارچ پریس اینڈ میڈیا اور اسسٹنٹ پریس اینڈ میڈیا شامل ہیں۔

شروع میں یہ پروگرام صرف انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کے لیے ہوگا البتہ وقت کے ساتھ اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی اور یونیورسٹی کے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبر سے حسب استطاعت چندہ اکٹھا کیا جائے گا اور اس فنڈ سے ڈیپارٹمنٹ کے اندر ضرورت مند طالب علموں کی فیسوں کی ادائیگی کی صورت میں مالی مدد کی جائے گی۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی سے باہر کے مخیر حضرات بھی اس مد میں تعاون کر سکیں گے۔

انچارج پریس اینڈ میڈیا (مستظہر باللہ داور)

Advertisement
Back to top button