تعلیمخبریں

جامعہ چترال کی تعمیر و ترقی میں اہم پیشرفت، کنسلٹنٹ کے معاہدے پر دستخط کردئے گئے

چترال (پ-ر) جامعہ چترال کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کی ماسٹر پلاننگ، بلڈنگ ڈیزائننگ و دیگر ترقیاتی کاموں میں تکنیکی امور کی خدمات کیلئے ایم۔ اے۔کے جےوی ودان کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدہ نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس سے پیشتر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت مذکورہ کام کو باقاعدہ ٹینڈر کیاگیا تھا اور دس کمپنیوں کے درمیان شفاف مقابلے کے بعد ایم۔ اے۔کے اور ودان کنسلٹنٹ کی جائنٹ وینچر نے یہ ٹینڈر جیت لیا تھا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کے دفتر میں ایک سادہ مر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنیر محمد ضیاء اللہ اورڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر عتیق احمد طارق و دیگر عملہ نے شرکت کی جبکہ انجنئیر محمد علی خان، آرکٹیکٹ طاہر خٹک، انجنیر شیراعظم و دیگر نے کنسلٹنٹ جائنٹ وینچر فرم کی نمائندگی کی۔ تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی سائٹ کا اجمالی جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہردو فریق نے یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر کومعیاری اور بروقت تیار کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
Back to top button