خودکشی

دروش ڈاپ( آڑیان )کے رہائشی نوجوان اوسیک پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

دروش (عارف اللہ ) تھانہ دروش کے حدود میں شجاع الرحمن نامی نوجوان نے اوسیک پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا اپنی زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لئے گل کردیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شجاع الرحمن کی ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھی۔ 

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم دریائے چترال کے مقامات پر سرچ آپریشن کررہی ہے۔ 

واضح رہے چترال میں ذہنی اور نفسیاتی بیماری وبا کی شکل اختیار کر لی ہے۔ آئیے روز چترال کے مختلف مقامات سے خودکشی کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔ روان مہینے کی یہ خودکشی کا چھٹا واقعہ ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کے واقعات میں دو خواتین کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہیں ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button