اپر چترالخواتین کا صفحہخودکشی

اپر چترال میں دو دنوں کے اندر دو خواتین کی خودکشی۔

اپر چترال دو دنوں کے اندر دو خواتین کی خودکشی۔ 

   تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بونی سے متصل گاؤں آوی میں عمر رسیدہ خاتون نے دریائے یارخون میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ وجوہات ابھی تک معلوم نہ ہو سکیں۔ 

   تازہ ترین واقعہ بریپ میں پیش آیا جہاں دو بچوں کی ماں نے خود کو گولی ماری کر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لینے کے بعد قانونی تقاضے پوری کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خودکشی کی کوئی ٹھوس وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے اندر اب تک خودکشی کے آٹھ کیسز مختلف تھانوں میں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ جبکہ اس سال کے آغاز سے اب تک لگ بھگ پچیس کیسز پولیس کو رپورٹ ہو چکی ہیں، جن میں اکثریت خواتین کی ہیں۔

    بدقسمتی سے چترال کے طول و عرض میں خودکشی کی شرح میں ہوش ربا اضافے کے باوجود حکومتی اور سول اداروں کی جانب سے اس کے تدارک اور اس کی حقیقی وجوہات جاننے کےلئے کوئی جامع منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی ہے۔ خودکشی کے کیسز میں نفسیاتی بیماری کے علاوہ گھریلو تشدد، ذہنی دباؤ اور مبینہ قتل سمیت دیگر عوامل پہ بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ خودکشی کے رجحان کی حقیقی وجہ سامنے آ سکے۔

    حال ہی میں شمالی علاقہ جات اور چترال میں خودکشی کے محرکات کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم "دریا کے اس پار” بنائی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس کے منظر عام پر آنے سے پہلے ہی کچھ عناصر اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ فلم کے ٹریلر میں گھریلو تشدد کا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button