سفر کہانیلٹکوہلوئیر چترال

چترال میں ٹریکنگ کے حوالے سے ایک اور مقام دریافت

ہندوکش ایکپلوریر کی زیر نگرانی لٹکوہ کے علاقے میں ایک اور خوبصورت مقام کو دریافت کیا گیا، یہ مقام لٹکوہ کے گاوں موغ کے قریب خونزاہ اوچھ سے شروع ہوتا ہے،اس مقام تک پہچنے کے خونزاہ سے پڑاہ ٹاپ اور پڑاہ جھیل تک پہچنے کے لئے تیں مقام پر آپ کو پڑاو ڈلانا ہو گا۔سب سے پہلا پڑاو آپ کو خونزاہ اوچھ سے لے کر ٹشٹوویلی کے مقام میں ٹھیرنا ہو گا، اور یہ دورانیہ ۵ گھنٹے میں طے ہو گا۔ اس میں مقام ٹھیرنے کے بعد آپ دوبارہ دوسرے پڑاو کے لئے سفر کر سکتے ہیں۔ دوسرا پڑاو پڑاہ ٹاپ ہے۔ ٹاپ سے ۲ گھنٹے سفر کر کے آپ پڑاہ جھیل پہنچ سکتے ہیں۔پڑاہ ٹاپ سے پریوں کا مسکن تریچمر کی چوٹی کا بھی خوبصوت نظارہ کر سکتے ہیں۔

اس وقت پڑاہ ٹاپ اور پڑاہ جھیل میں برف جمی ہے، جولائی کے مہینے میں پڑاہ جھیل برف سےخالی ہو گا، اس مقام میں دو چھوٹے چھوٹے جھیل ہیں۔
پڑاہ جھیل سے ہوتے ہوئے آپ چترال گول میں اتر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ۱۶ سالوں سے ہندوکش ایکسپلوریر کی ٹیم ممبران قراقرام اور ہمالیہ میں رہتے ہو ئے یہ شعبہ اپنائے ہوئے ہیں، شمالی علاقہ جات میں اپنی بہتریں خدمات اور شاندار کامیابی کے بعد ہندوکش ایکسپلوریر کی ٹیم نے چترال میں اپنا قدم جما چکے ہیں۔چترال میں ایڈونچیر ٹوریزم اور ساتھ چترال کے مختلف سیاحتی مقامات میں نشینل اور انٹرنشنل سیاحوں کی سہولت کی خاطر کیمپن پوڈ قائم کئے ہوئے، ایک کیمپن پوڈ لٹکوہ کے راستے خونزاہ اوچھ کے قریب گرم چشمہ ٹورسٹ گارڈن کے نام سے موجود ہے ۔ اور ان کا دوسرا کیمپن پوڈ وادی کیلاش ، بمبوریت کراکڑ گاوں میں کیلاش ہائی کش کے نام سے قائم کیا گیا ہے ۔

میں ان مقامات کو دریافت کرنے کی کوششوں میں لگا ہے جو ابھی تک کوئی بھی سیاح ان مقامات کا سفر نہیں کئے ہو ئے ہیں۔

بھسپون گول قدرت کا ایک عظیم شہکار ہے۔ بہتے ندیاں، دل چھو لینے والی جھرنے،رنگ برنگے پھول قدرت کے عظیم شہکار آپ کی منتظر۔

اس مقام کے حوالے سے شاندار ڈاکومنٹری بہت جلد  پیش  کی جائے گی  

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button