خبریںدروشلوئیر چترال

براڈم زیارت چترال میں سیاحت کے لئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ روڈ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سرتاج احمد

چترال(بشیر حسین آزاد)عمائدین عشریت تحصیل دروش کے ایک وفدنے احسان اللہ سابق ناظم عشریت کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے کوارڈنیٹر وسابق صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان سے ملاقات کی۔

وفد نے چترال کے کاروباری افراد کے شدید مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے براڈم زیارت روڈ دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔لواری ٹنل کے تعمیر سے نیااپروچ روڈ کی وجہ سے پُرانا زیارت براڈم روڈ ختم ہوچکاہے جس سے کاروباری افراد کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔سرتاج احمد خان نے وفد کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کے اعلیٰ حکام بشمول کمشنر ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر چترال سے رابطہ کرکے علاقے کے مشکلات کو حل کرنے کے راست اقدام لیا جائے گا۔اور این ایچ اے کی زمہ داراں مذکورہ براڈم زیارت روڈ کی بحالی فوری طورپر کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ مستقبل کیلئے سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومت نے چترال کو خصوصی حیثیت دی ہے۔زیارت براڈم سیاحت کیلئے ایک مرکزی حیثیت بن سکتا ہے اس حوالے سے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی حکومت کے نوٹس میں لایا جائے۔وفد میں سابق ناظم نصیرالدین،حاجی نصیر اللہ،ساجد حسین،جہانزیب ودیگر شامل تھے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button