خبریںسماجیسیاستلوئیر چترال

وزیر زادہ نے اتوار کے روز آیون آر سی سی پل کا افتتاح کیا۔

چترال ( محکم الدین ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اتوار کے روز ایون آر سی سی پل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرمرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مصدق گھمن ، شفیع اللہ خان وزیر جیل خانہ جات ، آئی جی جیل خانہ جات ، میاں محبوب ایم این اے ، اقلیتی ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ ، رہنما پی ٹی آئی ضلع دیر اپر و سابق ایم پی اے انور خان ، سابق صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال عبداللطیف موجود تھے ۔ وزیر زادہ نے مہمانوں کے ساتھ فیتا کاٹ کر پل کا افتتاح کیا ۔

جس کے بعد گاڑیوں کا ایک بڑا جلوس نو تعمیر شدہ پل سے گزرا ۔ اس موقع معاون خصوصی وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دس کروڑ کی لاگت سے ایون پل مکمل ہو چکا ہے ۔ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا نظر آنے والا پراجیکٹ ہے ۔ اس پل کی تعمیر سے نہ صرف مقامی لوگوں کو آمدو رفت میں مدد ملے گی ۔ بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کالاش ویلیز رسائی میں سہولت ہو گی ۔ جس سے بس ٹرک بھی گزر سکیں گے ۔

جبکہ لکڑی کے معلق پل کی وجہ سے لوگوں پر سامان کا اضافی بوجھ پڑتا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت شندور روڈ پر سولہ ارب پچھتر کروڑ ، آٹھ ارب چار کروڑ گرم چشمہ روڈ اور چار ارب پینسٹھ کروڑ، مڈکلشٹ روڈ پر چار ارب پچاسی کروڑ روپے ایون کالاش ویلیز روڈ پر خرچ کر رہی ہے ۔ کالاش ویلیز روڈ کیلئے دو ارب روپے زمین کی خریداری کیلئے منظور ہو چکے ہیں ۔ اور پانچ کروڑ ایلوکیشن کی گئی ہے ۔ پی سی ون بننے کے بعد کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیاحت کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ اس لئے روڈ کو پہاڑوں کے آخری حصوں تک پہنچانے کیلئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا  کہ ارندو اور شاہ سلیم بارڈر کھولا جارہا ہے ۔ جس کے بعد چترال کے ساتھ تجارت میں ترقی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان چترال کی ترقی میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے یکے بعد دیگرے مخصوص سیٹوں پر چترال کو تین مرتبہ نمایندگی دی ۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ عمران خان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان ، انور خان ، مصدق گھمن وغیرہ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ منسٹر وزیر زادہ ایک فعال نمایندہ ہیں ۔ جو کہ نہ صرف چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتےہیں ۔ بلکہ وہ دوسرے اضلاع کے اقلیتوں کی ترقی کیلئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اور ہمیں ان کی کارکردگی پر فخر ہے ۔ اور اس حوالے ہے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کرتےہیں ۔ کہ انہوں نے ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت نوجوان کا انتخاب کیا ہے ۔ جسے بلا امتیاز سب کی خدمت کرنا اپنی جان سے بھی عزیز ہے ۔ انہوں نےکہا ۔ کہ وزیر زادہ نے چترال میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں ۔

وزیر زادہ اس موقع پر پل کی اعلی تعمیر اور ایون کے ایک بڑے حصے کو بجلی مہیا کرنے پر کنڑیکٹر حاجی محمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button