چترالیوں کی کامیابی

چترال کے قابل فخر سپوت ، انجینئر سلیم اللہ ایوبی کا اعزاز

چترال کے قابلِ فخر سپورت، انجینیر سلیم اللہ ایوبی سنٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) برائے سال 2020 -2021 کے تحریری امتحان اور انٹرویو کامیابی سے ہمکنار ہونے کے پاکستان اڈیٹ اینڈ اکاونٹس سروس میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

واضح رہے سلیم اللہ ایوبی صاحب پرونشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) برائے سال 2019 میں کامیابی کے بعد ضلعی پرونشل مینیجمینٹ سروس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 سلیم ایوبی علم و ادب کی سرزمین کوشٹ سے تعلق رکھنے والے استاد الاساتیدہ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول کوشٹ، محترم امان اللہ ایوبی کے فرزندِ ارجمند اور معروف سماجی شخصیت بلبل خان ایوبی (مرحوم) کے بھتیجے ہیں۔ سلیم نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے انجینرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اس دوران امریکا میں بھی زیرِ تعلیم رہے ہیں ۔  

سلیم ایوبی فٹ بال اور پولو کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور علم و ادب سے بے پناہ شعف رکھتے ہیں ۔

چمرکھن انتطامیہ جناب سلیم ایوبی اور ان کے خاندان کو اس اہم ترین کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی میں مزید کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button