تورکھوچترالیوں کی کامیابی

ڈی پی او عمران خان (پی ایس پی) نے لکی مروت پولیس کی کمان سنبھال لی۔

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی عظمت بنگش سمیت دیگر آفسران کا نئے ڈی پی او کو خوش آمدید

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی عظمت بنگش سمیت دیگر آفسران کا نئے ڈی پی او کو خوش آمدید
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نئے تعینات ہونے والے کو سلامی دی۔
ڈی پی او کی یادگار شہدا پر حاضری اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا۔
ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں عمران خان ڈی پی او لکی مروت۔


لکی مروت : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمران خان(پی ایس پی)) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی پی او نے یادگار شہداء پر پھول چڑھاے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی عظمت بنگش ایس ڈی پی او سب ڈویژن بیٹنی محبت خان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈی پی او نے اپنے افس میں تعینات عملہ سے تعارفی ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈی پی او نے ماتحت افسران کو مزید بہتر طریقے سے اپنے فرائض نبھانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ لہذا ہر افیسر کو خلوص نیت ، دیانت داری اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ اپنی گفتگو میں ڈی پی او نے یہ بھی کہا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا. اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اُنہیں انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ بد عنوانی میں ملوث کالی بھیڑوں کیلئے محکمہ پولیس میں ضیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

قانون سب کیلئے برابر ہے۔ قانون سے تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. اس موقع پر ڈی پی او عمران خان نے پولیس جوانوں کو دورانِ ڈیوٹی دفاتر میں بھی یونیفارم استعمال کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے عملے سے گفتگو میں واضح کیا کہ ڈسپلن اور فرائض کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا ۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button