خبریںسیاست

حکومت پنجاب کی سرپرستی میں نوجوانوں کے لیے مقابلہ موسیقی منعقد کرنا قابل مذمت ہے۔ ثمینہ سعید کا بیان

پشاور ( چمرکھن)حکومت پنجاب کی طرف سے نوجوانوں کے لیے مقابلہ موسیقی کے انعقاد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ کلمتہ اللہ پر حاصل کئے گئے وطن عزیز میں قرآن و سنت کے احکامات کے نفاذ کے بجائے اس کے حکمران دین بیزار سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ فلسطینی مسلمان صیہونیوں سے برسر پیکار ہیں اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں حکومت پنجاب نے موسیقی کے مقابلے کروانے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ترجیحات درست کریں کیونکہ اس وقت معاشرے میں نوجوان نسل کو موسیقی کی تعلیم و ترویج کی بجائے تعلیمی سہولیات ، آئی ٹی سمیت دیگر مفید ہنر سکھانے اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ثمینہ سعید نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان بے مقصد اور غیر اسلامی سر گرمیوں کے انعقاد کو فی الفور منسوخ کیا جائے

Advertisement
Back to top button