خبریںسماجیسیاستلوئیر چترال

حالیہ سیلاب میں نقصانات کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کی دعوت پر تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی سربراہوں اور قیادت پر مشتمل آل پارٹیز اجلاس

چترال (بشیرحسین آزاد) حالیہ سیلاب میں نقصانات کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لویر چترال کی دعوت پر تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی سربراہوں اور قیادت پر مشتمل آل پارٹیز اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت پی پی پی کی ضلعی صدر انجینئر فضل ربی جان نے کی جبکہ مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی)، الحاج عیدالحسین (اے این پی)، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ (جماعت اسلامی) نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد وزیرا عظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ وہ چترال میں سیلاب اور صوبائی حکومت کی سوتیلی ماں جیسی سلوک کی وجہ سے عوام کی مخدوش حالت خود دیکھنے کے لئے فوری طور پر چترال کا دورہ کرے۔ قرارداد میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے روئیے کی مذمت کی گئی کہ وہ ریلیف اور بحالی کے دوران تمام پارٹیز کو نظر انداز کرکے صرف ایک پارٹی کی مشاورت سے کام کررہا ہے۔

آل پارٹیز کے رہنماؤ ں نے مزید مطالبہ کیاکہ ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن فوری طور پر تمام پارٹیز اور ضلع کے اندر دیگر تنظیمات کے نمائندگان کا اجلاس بلائے اور ریلیف اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دے اور آئندہ تمام پارٹیز کو اعتماد میں لے کر اقدامات کرے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے کی گئی ریلیف اور بحالی کے تمام اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس میں پی پی پی کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل،تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری وجیہ الدین اور مولانا جمشید، جے یو آئی کے عبدالسمیع آزاد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد ولی المعروف اورغوچ چیرمین، اے این پی کے ڈاکٹر سردار احمد نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Back to top button