سیاست

منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کا چار روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر تربیتی پروگرام میں چترال سے بڑی تعداد میں اراکین کی شرکت۔

جماعت اسلامی موجودہ حکومت کو مقررہ وقت سے پہلے گرا کر شہادت کے رُتبے پر فائز کرنا نہیں چاہتی۔ سینیٹر سراج الحق۔

جماعت اسلامی موجودہ حکومت کو مقررہ وقت سے پہلے گرا کر شہادت کے رُتبے پر فائز کرنا نہیں چاہتی۔ سینیٹر سراج الحق۔
کشمیریوں کو ہندو تسلّط سے بچانے کے لئے مسئلہ ء کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان۔


(رپورٹ، نمائندہ ء خصوصی)
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کا چار روزہ تربیتی سیشن بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن میں شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ امت کی وحدت کو قائم رکھنے اور مسلکی تعصبات کا قلع قمع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس تربیتی سیشن میں چترال سے 140 افراد نے شرکت جن میں اسّی کے قریب نیک دل نوجوان بھی شامل تھے۔

 


دریں اثناء تربیتی سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کو گرا کر اسے سیاسی شہید کرنا نہیں چاہتے۔ ہم پانچ سال تک تحریک انصاف والوں کے حق ِ حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ تاکہ یہ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر خود بے نقاب ہوں۔


امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے منشور کی بنیاد پر اپنے ہی انتخابی نشان ترازو کو لے الیکشن میں حصہ لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ ہم کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجیں گے۔

Advertisement

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button