خبریںسیاست

فروری کا سورج جماعت اسلامی کے لئے فتح اور عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔۔مغفرت شاہ9

چترال (چمرکھن ) سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ 9فروری کا سورج جماعت اسلامی کے لئے فتح اور عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور حق کو حقدار تک پہنچانے کا عمل شروع ہوگاجبکہ اسٹیٹس کے علمبردار وں کی منہ کھانی پڑے گی۔ اتوار کے دن چترال ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں چمرکھون، بکرآباد اور دوسرے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی سیاست کی ہے اور انصاف تک رسائی اور ظلم وذیادتی کے خلاف جدوجہد اس کے اہداف میں نمایان رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے ان دنوں میں اپنے چہروں سے شرم کے نقاب ہٹاکر وہ لوگ بھی میدان میں آکر سادہ لوح عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف ہیں لیکن اب کی بار ان کو کوئی سننے والا نہیں ہے اور چترال کے باشعور عوام ایسے سیاستدانوں کا بوریا بستر 9فروری کو ہمیشہ کے لئے گول کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سستی گندم تحریک کی مخالفت کرکے اب کس منہ سے عوام کے پاس آرہے ہیں جبکہ ان کا اصل روپ سب سے سامنے اشکارا ہوچکا ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب نو فروری کو عوام جماعت اسلامی کے حق میں اپنی حق رائے دہی استعمال کرکے صالح قیادت کا انتخاب کرے۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ اپنی ووٹ کے طاقت سے عوام دوست اور خد ا خوف قیادت کو سامنے لائے تاکہ ان کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ ان مقاما ت پر مقامی لوگوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کا مکمل ساتھ دینے کو تیار ہیں کیونکہ ماضی میں تمام دوسری جماعتوں ک ازمانے کے بعد وہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Back to top button